English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا سبب بننے والا افسر بر طرف

القمر

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرائنی حکومت پر دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔ انٹیلی جنس کمیونٹی انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مؤاخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مئی 2018ء میں انٹیلی جنس کمیونٹی میں بطور انسپکٹر جنرل فرائض انجام دینے والے مائیکل ایٹ کنسن نے گزشتہ برس کانگریس کو یوکرائن کے ساتھ امریکی معاہدے کے حوالے سے الرٹ کیا تھا۔ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے فارغ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہم حکومتی ادارے میں کام کرنے کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے کانگریس کو بھیجے گئے اپنے خط میں لکھا کہ میں بطور امریکی صدر ہدایت کرتا ہوں کہ مائیکل اینٹ کنسن کو ملازمت سے برطرف کیا جائے۔ امریکی صدر کے اعلان کے بعد مائیکل ایٹ کنسن30 روز میں ملازمت سے فارغ ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی ایوان نمایندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خارجہ پالیسی کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کے الزام میں 2قراردادیں منظور کی تھیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی قیادت میں تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی خارجہ پالیسی کا مبینہ طور پر غلط استعمال کرنے کے الزام میں 2قراردادیں کثرت رائے سے منظور کیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مؤاخذے کا سامنا کرنے والے تیسرے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ایوان نمایندگان میں مؤاخذے کی قراردیں منظور ہونے کے بعد اب امریکی پارلیمان کا ایوان بالا یعنی سینیٹ میں ان کے خلاف مقدمہ چلنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے