سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب محکمہ محکمہ خوراک کی کارروائی، پنجاب اسمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی گندم 22 ٹرالروں سمیت تحویل میں لے لیے، محکمہ خوراک کے عملے نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشنداس کی سربراہی میں پولیس کی مدد سے روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پر پیالہ ہوٹل کے مقام پر سانگھڑ سے پنجاب جانے والے 22 ٹرالروں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان ٹرالروں میں سے گندم سے بھری لاکھوں روپے مالیت کی 6000 سے زائد بوریاں برآمد کرلیں ڈی ایف سی وشنداس کے مطابق تحویل میں لی گئی گندم کی مالیت ایک کروڑ اسی لاکھ روپے ہے اور یہ محکمہ خوراک کی گزشتہ چند روز میں پانچویں کامیاب کارروائی ہے اور اب تک ساڑھے چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم برآمد کی جاچکی ہے جن کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے لیکن سانگھڑ اور میرپور خاص سے آئے روز گندم پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور سکھر ضلع میں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے حالانکہ یہ گندم سے بھرے ٹرالر سانگھڑ اور میرپور خاص سے چلنے کے بعد نوابشاہ، نوشہرو فیروز اور خیرپور کے اضلاع کراس کرکے آتے ہیں مگر ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش