English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارلیمانی کمیٹی فوری راشن فراہمی پر کوئی فیصلہ نہ کرسکی

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)کورونا وبا امدادی سرگرمیوں ،لاک ڈائون اور مستحق شہریوں کو فوری راشن کی فراہمی کے معاملات پر پارلیمانی کمیٹی کوئی اہم فیصلہ نہ کرسکی، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی محکموں کی بریفنگ تک محدود رہا، موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کے اہم کردار کے حوالے سے
پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی، کوئی بڑی سفارش نہ کی جاسکی جبکہ حکومت کی طرف سے اپوزیشن ارکان کو ٹائیگر فورس کے قیام کے بارے میں مطمئن نہ کیا جاسکا آئندہ اجلاس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ صحت سے بریفنگ لی جائے گی ۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس جمعرات 9اپریل کو ہوگا ۔پیر کو پارلیمانی کمیٹی کا پہلا بند کمرے کا اجلاس سپیکر اسدقیصر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادمیں ہوا ۔ بیان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمان کے کردار کو موثربنانے کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلیے پارلیمان سے پوری قوم ایک مربوط لائحہ عمل تجویز کیاجانا چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے