لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میچز کے ٹکٹ آن لائن بک کرنے والے کرکٹ شائقین کو رقم ری فنڈ کردی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق کوریئر سینٹرز سے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم سینٹرز سے ہی ملے گی مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹکٹوں کی رقم کا ری فنڈ شروع نہیں ہوسکا۔ترجمان نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے اختتام پر ہی اس حوالے سے مزید اعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے کچھ میچز بند اسٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے تاہم بعدازاں دنیا بھر میں سنگین صورتحال کے باعث لیگ کو روک دیا گیا تھا۔لیگ کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل ہونا باقی ہے تاہم امکان ہے کہ نومبر میں یہ میچز کھیلے جائیں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط