اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں کورونا وائرس سے پہلے کرکٹر کی موت ہو گئی ہے اور پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ظفر سرفراز کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں 7اپریل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے ظفر سرفراز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 7اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ سابق کرکٹر کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھے اور گزشتہ روز وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔30اکتوبر 1969 کو پیدا ہونے والے ظفر سرفراز کو 15فرسٹ کلاس اور 6لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔واضح رہے کہ ظفر سرفراز کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔
کورونا سے سابق کرکٹر ظفر سرفراز جاں بحق
القمر
