English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے اموات131،مریض6937سے متجاوز

القمر

کراچی/لاہور/پشاور/کوئٹہ/اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے جمعرات کو مزید 13 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6937 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں مزید 4،پنجاب میں 7اور بلوچستان میں 2اموات ہوئیں ہیں جس کے بعدمجموعی طور پر سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 42 ،پنجاب میں 36،بلوچستان میں 5،گلگت بلتستان 3اور اسلام آباد میں ایک اموات ہو چکی ہے۔جمعرات ملک میں کورونا کے مزید 638 کیسز رپورٹ ہوئے ۔سندھ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید 340 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد2008 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 16 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔پنجاب کورونا وائرس کے مزید 260 کیسز سامنے آئے اور 7 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے کیا گیا۔صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3276 اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔بلوچستان میں کورونا کے مزید 25 کیسز اور 2 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 305 ہوگئی ہے جبکہ 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔آزاد کشمیر سے جمعرات کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے تھے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے ۔گلگت بلتستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہو گئی۔گلگت میں مہلک وائرس سے 3 افراد وفات پاچکے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے