English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی بحریہ کے 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

القمر

نئی دہلی( آن لائن)بھارتی بحریہ کے 21 جوانوں میں مہلک کورونا وائرس (کوووڈ -19) کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بحریہ کے21جوانوں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام جوان ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رہائشی کمپلیکس آئی این ایس میں رہ رہے تھے۔ان سب کو قرنطین کر کے ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان تمام میں کورونا وائرس انفیکشن کی علامات نہیں پائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام کو یہ انفیکشن ایک اور جوان کے رابطے میں آنے سے ہوا ہے۔ اس بحریہ کے جوان میں گزشتہ سات اپریل کو کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔یہ 20 جوان جس کمپلیکس میں رہ رہے تھے، اسے مکمل طور الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور تمام احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ رہائشی کمپلیکس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے