English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف مصیبت کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، انیسہ ولی اللہ

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران خاتون اول مسز ثمینہ علوی نے غریب و مستحق افراد کیلیے پاکستان تحریک انصاف کے خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر حیدرآباد ڈسٹرکٹ انیسہ ولی اللہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد کے علاقے ہٹری بائی پاس، کالی موری، ٹنڈوولی محمد، قاسم آباد، کوٹری کے غریب و مستحقین کو گھروں میں راشن پہنچایا۔ اس موقع پر ا نیسہ ولی اللہ نے کہاکہ خاتون مسز ثمینہ علویٰ نے جو راشن مجھے غریب افراد کیلیے بھیجوایا یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں نے یہ سامان غریب ومستحق افراد تک پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف مصیبت کی اس گھڑی میں حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور لوگوں کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں اور میری ٹیم دن رات غریب افرا دکی خدمت میں مصروف ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنر سندھ کی جانب سے بھی حیدرآبا دمیں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے حیدرآباد کو مسلسل نظرانداز کیا ہو اہے اور حیدرآباد کی عوام راشن کے حصول کیلیے دھکے کھارہے ہیں لیکن حکومتی امداد دور دور تک نظر نہیں آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے