ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں علما کی سپریم کونسل نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ اگر وہ ایسے ملکوں میں رہ رہے ہیں جہاں کورونا وائرس کا حملہ جاری ہے تو ایسے میں وہ ان ملکوں میں نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤن جیسی احتیاطی تدابیر کی لازمی پابندی کرتے ہوئے رمضان المبارک میں نمازیں اور تراویح اپنے گھروں میں ادا کریں۔مسلمان جن ملکوں میں رہائش پذیر ہیں انہیں وہاں عالمی وبا کی روک تھام کی خاطر نافذ کردہ احتیاطی تدابیر کو لحاظ رکھتے ہوئے اپنے دینی فرائض ادائی کی مثال پیش کرنی چاہیے۔ سعودی عرب کے مفتی اعظم نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی ملکوں مصر اور متحدہ عرب امارات نے غیر معینہ مدت کے لیے مساجد کے اندر نماز باجماعت پر پابندی عاید کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ مصر نے احتیاطی تدبیر کے طور پر افطار وسحر کے روایتی خیمے اور کھلی جگہوں پر ان کے انعقاد پر پابندی لگا دی ہے۔
دنیابھر کے مسلمان لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز گھر میں ادا کریں‘ سعودی علما کونسل
القمر
