ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گر گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں22 ڈالرز کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1718 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کا اثر  پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر97 ہزار 700 روپے  اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد 83 ہزار 762 روپے  کی سطح پر آگئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں