English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیروزگاری کی شرح 8.53 فیصد تک جاپہنچی، 10 لاکھ افراد کام سے فارغ

القمر

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے سال بیروزگاری کی شرح بڑھ کر8.53 فیصد ہوگئی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل کئی وعدے کئے تھے جن میں سے ایک لوگوں کو روزگار کی فراہمی بھی تھی لیکن صورت حال اب تک اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے خاتمے پر بیروزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے سال بیروزگاری کی شرح بڑھ کر8.53 فیصد ہوگئی ہے، 10 لاکھ افراد اسی سال بیروزگار ہوئے ہیں۔

موجودہ حکومت کی وزارت منصوبہ بندی نے اگلے مالی سال کے دوران بیروزگاری کی شرح 9.6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ ساڑھے 8 لاکھ مزید افراد بیروزگار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے