ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت نے ایک بھی وعدہ پورانہیں کیا، زین بگٹی

کوئٹہ(آن لائن)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے اب تک ایک وعدہ وفا نہیں ہواہے ،ہمیں لوگوں نے تحریک انصاف کیلیے ووٹ نہیں بلکہ ہم پر اعتماد کرکے ووٹ دیاہے کہ آئین پاکستان کے تحت ان کے بچوں کیلئے تعلیم ،صحت، پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرسکیں اگر ہم بنیادی سہولیات فراہم نہ کرسکے تو پھر کیا فائدہ حکومت میں رہنے کا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے
کیا۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن کے بعدڈاکٹرعارف علوی ،پرویزخٹک،جہانگیر ترین ،سرداریارمحمدرند، پنجاب اور سندھ گورنرپر مشتمل وفد کوئٹہ بگٹی ہائوس آیا تھا ۔جنہوں نے میڈیا کے سامنے کہاتھاکہ ہم وعدے وعید نہیں کرتے بلکہ عملی جامہ پہنچائیںگے ، پسماندہ علاقوں کو دیگر شہروں کے برابر ترقی دیںگے ،دو سال میں ایسا کچھ نہیں ہوا،بلوچستان میں گیس ،بجلی نایاب ہوچکی ہے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ،کورونا میں بھی وفاق نے بلوچستان کونظرانداز کیاہے سہولیات کافقدان ہے ،لاک ڈائون کھول دیاہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں