بغداد: عراقی پارلیمنٹ کے 20 ارکان اور عملے کے 28 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد الحلبوسی کا نے کہا ہے کہ ہمارا اندازہ ہے کہ 20 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 ارکان پارلیمنٹ نے مجھے خود فون کر کے بتایا ہے کہ اُن کو بھی کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہے جبکہ عملے کے بھی 28 ارکان وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن کا تعلق مختلف پیشوں سے ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 11 سو سے زائد ہے۔
