ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کا اسپارک کےسائنسدانوں کو خدمات پر خراج تحسین

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (اسپارک)  کادورہ کیا ، جہاں انہوں نے اسپارکو کےانجینئرز، سائنسدانوں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کواسپارکوکےاموراورسرگرمیوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی، ڈاکٹر عارف علوی کوخلائی ٹیکنالوجی میں اسپارکو کی سرگرمیوں اورکامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی صدرمملکت کےہمراہ تھے۔

ڈاکٹر عارف علوی  نے اسپارک کی صلاحیتوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ حکومت اسپارکوکی استعدادکارمیں اضافےکیلئےبھرپورتعاون کرےگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں