English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی نمایندے نے یمن کی صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیدیا

القمر

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارک لوکاک نے خبردار کیا ہے کہ یمن کی صورت حال انتہائی خطرناک ہوگئی ہے۔ لوکاک نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ یمن میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور متاثرین کی 25فیصد تعداد ہلاک ہو چکی ہے۔ یہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں میں ہلاکتوں کے تناسب سے 5گنا زیادہ ہے۔ انہوںنے انکشاف کیا کہ یمن میں لاکھوں بچوں کے بھوک سے مر جانے کا خطرہ ہے۔ لوکاک نے یمنی ریال کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کی طرف بھی توجہ دلائی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور سعودی عرب کی قیادت میں رواں ماہ کے اوائل میں منعقدکی جانے والی کانفرنس میں یمن کے لیے 1.35 ارب ڈالر کی امداد کے وعدے سامنے آئے تھے۔ دوسری جانب یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور عدن میں قائم عبوری انقلابی کونسل کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے طے پائے معاہدے پرغور کرنے کے لیے جنگ زدہ ملک کی اہم شخصیات پر مشتمل وفد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا۔ یمنی وفد میں پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اور کئی مشیر شامل ہیں۔ اسے قبل یمنی وزیر اطلاعات ونشریات معمر اریانی نے کہا تھا کہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جلد ریاض روانہ ہوگا، جو سعودی عرب کی کوششوں سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پرعمل پر بات چیت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے