English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ: 4افرادجاں بحق 1 زخمی

القمر

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ میں4 افرادجاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری ایکسپریس پرتیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سڑک کے قریب موجود 4 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود بچے سمیت 3 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

دوسری جانب پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا کار ڈرائیور نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ حادثے کے مقام پراچانک ایک شخص سامنے آیا جسے بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوگئی۔

ڈرائیور نے اپنے بیان کہا کہ کار کا اسٹیئرنگ بائیں جانب مڑگیا جہاں کچھ لوگ سوئے ہوئے تھے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانیوالے افراد شیرشاہ کے رہائشی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے