لاہور (جسارت نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا، محمد حفیظ کی رپورٹ نیگیٹو آنے کا معاملہ وائرل ہونے پر پی سی بی نے آل راؤنڈر سمیت پازیٹو ٹیسٹ والے 10 کھلاڑیوں کی بھی دوبارہ سیمپلنگ (آج)جمعہ کو ہو گی۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلا کورونا ٹیسٹ، پینتیس میں سے کلیئر ہونے والے چوبیس کھلاڑی اور آفیشلز کی سیمپلنگ آج لاہور کے نجی ہوٹل میں شروع ہو گئی۔ ہوٹل کے ایک فلور پر بائیو سکیور انتظامات کیے گئے ہیں جہاں تمام نیگیٹو ٹیسٹ والے ٹیم ممبرز قیام کریں گے۔پہلے مرحلے کے بعد محمد حفیظ کے نجی لیب سے کی گئی نیگیٹو رپورٹ کو وائرل کرنے کے معاملے پر پی سی بی تاحال خاموش ہے، قومی آل راؤنڈر سمیت فخر زمان، محمد حفیظ، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حسنین،محمد رضوان، وہاب ریاض، شاداب خان، حارث رؤف، حیدر علی اور قرنطینہ کرنے والے ٹیم مساجر ملنگ علی کی دوبارہ سیمپلنگ 26 جون کو شیڈول ہے۔مثبت رپورٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد ٹیم آفیشلز کے لیے درد سر بن گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش