لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے برکسٹن میں سڑکوں پر جاری میوزک پارٹی میں شریک افراد نے پولیس اہل کاروں پر حملہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لندن میں مختلف مقامات پر شہری حکومتی احکامات کو نظر انداز کرکے غیر قانونی پارٹیاں منعقد کر رہے ہیں اور پولیس کو مختلف مقامات سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ مختلف واقعات میں 22پولیس اہل کار زخمی ہو چکے ہیں۔ ادھر وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر جنوبی علاقوں کے ساحلوں پر آنے والوں نے ماسک لگانے اور 2میٹر کے سماجی فاصلے سے متعلق پابندیوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو حکومت ساحلوں کو بند کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔
لندن کی سڑکوں پر طوفان بدتمیزی کے بعد ہنگامے‘ پولیس پر حملے
القمر
