ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضایہ ہائوسنگ اسکیم ،سندھ ہائیکورٹ کے نیب اور بلڈرز کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور بلڈرز کو فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقم تقسیم کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری کردیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرین نے اپنے وکیل کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ کے سابق حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ یہ رقم ان افراد کو بھی دی جاسکتی ہے جو منصوبے کے الاٹیز نہیں تھے۔کیس کی سماعت مقرر کرتے ہوئے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے نیب اور بلڈرز کو 22 جولائی کے نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے نیب کو دعوے داروں کو بلا کر ان کی تصدیق کرنے کے عمل کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی مگر خبردار بھی کیا کہ منسلک اکاؤنٹس سے آئندہ سماعت تک کوئی رقم جاری نہیں کی جائے گی۔ بنچ نے حکم دیا کہ جب پہلی مرتبہ متعلقہ کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوجائیں تو فریقین کو 22 جولائی2020ء کے نوٹسز جاری کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں