اسلام آباد(نمائندہ جسارت)سوئٹزر لینڈ دولت چھپانے کیلیے پاکستانیوں کاپسندیدہ ٹھکانہ نہیں رہا، اب سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رکھی گئی دولت گھٹتی جارہی ہے ، 2019ء میں 53فیصد رقم کم ہوکر377ملین ڈالر رہ گئی۔واضح رہے سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی اورموجودہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے 2 ایمنسٹی اسکیموں کے باوجود پاکستان اس کا فائدہ نہیں اٹھا پایا۔اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کی طرف سے معلومات کے تبادلے میں پکڑے جانے کے باوجود 200 پاکستانیوں کوان اسکیموں کی بدولت کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دی گئی۔ ایف بی آرکا کمزورانتظامی ڈھانچہ بھی ان معلومات سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ بنا۔گزشتہ برس 377ملین ڈالررہنے والی رقم 2018 ء میں 725.2 ملین ڈالر تھی۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے اثاثے کم ہونے کا یہ مسلسل چوتھا سال ہے جو 2015ء میں ڈیڑھ ارب ڈالرتھے۔
سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت میں کمی 377 ملین ڈالر رہ گئی
القمر
