English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے چینی چورکو لندن فرار کرادیا‘مریم اورنگزیب

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے چینی چور کوچارٹرجہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا،وزیراعظم نے اپنے فیصلوں اور اختیارکے ناجائز استعمال سے چینی چوری کرائی،ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی ،اس حقیقت کو جھٹلانے کے لیے کسے بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں؟۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اطلاعا ت شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی چوری کے سرغنہ اعظم صرف اور صرف عمران صاحب ہیں جو قوم کو سستی چینی بھی ایک کروڑ نوکری اور50 لاکھ گھر کی طرح دیں گے ۔قوم جان چکی ہے کہ2 سال سے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،قوم کو معلوم ہے کہ چینی، بجلی، گیس، خوراک ہر معاملے میں ان پر ڈاکا جاری ہے،جھوٹے بیانات سے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے