English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وقار یونس آج آسٹریلیا سے انگلینڈ روانہ ہوں گے

القمر

سڈنی(جسارت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس (آج)ہفتہ کوآسٹریلیا سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وقاریونس سڈنی سیبراستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے،وہ 28جون کو پاکستان اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام پذیر ہے جہاں سے خصوصی طیارے سے 28جون کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے