English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“ایم کیو ایم نے ہمارے دور میں پیٹرول مہنگا ہونے پر حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا”

القمر

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے پر ایم کیو ایم نے ہمارے دور میں چار پانچ مرتبا حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ آج پیٹرول کی قیمت بڑھی تو ایم کیو ایم نے صرف ایک مذمتی بیان جاری کیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ایم کیو ایم مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتی، وہ بھی حکومت کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ ملک کی پی ایس ڈی پی میں 50 فیصد کراچی کے لیے دیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے معیشت کا برا حال تھا، سندھ حکومت نے ان حالات میں عام لوگوں کو ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے