English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرتار پور کو آج کھول دیا جائے گا

القمر

لاہور:سکھ زائرین کے لیے کرتارپورراہداری کو آج کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہدری ساڑھے 3ماہ بعد آج کھلنے جارہی ہے، پاکستانی حکام نے کرتارپور کھولنے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

کرتارپورگورودوارہ میں سکھ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب ہوگی جبکہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی دعائیہ تقریب دن 12.30 پر منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث کرتار پور راہداری کو عارضی طور پر زائرین کے لیے بند کردیا تھا جبکہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے