English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن قانون سازی سے لاتعلق ہے، وزیر قانون پنجاب

القمر

لاہو ر( آن لائن )وزیرقانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں تاریخی اور مثالی قانون سازی کی جارہی ہے جو عوام کے مفاد میں ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ عوام کے مفاد میں کی گئی قانون سازی سے اپوزیشن لاتعلق ہے ،عوام نے اپوزیشن کو قانون سازی میں حصہ لینے کے لیے ووٹ دیے بائیکاٹ اور احتجاج کیلیے نہیں دیے۔ پنجاب حکومت نے عوام کے مفاد میں مثالی قانون سازی کی اور آئندہ بھی عوامی مفاد میں قانون سازی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام
دوست بجٹ پر پوری حکومتی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے بجٹ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے