English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین

القمر

راولپنڈی: پاک فوج کےسربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں، سیکیورٹی گارڈز و عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پولیس اہلکار اورسیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کوروکا اور بروقت کارروائی سےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری ردعمل بھی لائق تحسین ہے،رینجرز اور سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے، ملک میں دیرپا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے