English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان کے بیڈ منٹن اسٹار کینٹو موموٹا مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے

القمر

ٹوکیو (جسارت نیوز) جاپان کے بیڈمنٹن کنگ کینٹو موموٹا نے کہا ہے کہ وہ کار حادثے کی وجہ سے آنکھوں کی انجری سے پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اب وہ ملتوی ٹوکیو اولمپکس گیمز میں ملک کے لئے طلائی تمغہ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔ دنیائے بیڈمنٹن کے صفحہ اول کے کھلاڑی نے کہا کہ کار کے حادثے کے بعد فروری میں آنکھوں کے ساکٹ فریکچر ہونے کے بعد انکھوں کی سرجری کروائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عملی طور پر 100 فیصد دینے میں کامیاب رہا ہوں۔25 سالہ کینٹو موموٹا کو کار حادثہ ملائشیا ماسٹرز بیڈمنٹن جیتنے کے چند گھنٹوں بعد پیش آیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے