English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر: اسپتال میں خوفناک آتشزدگی‘ 7 مریض جاں بحق

القمر

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑکنے سے کورونا وائرس کے 7 مریض ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے نجی اسپتال میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتاچلا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی اور تمام افراد دم گھٹنے سے مرے۔ حادثے میں اسپتال کے انتظامی عملے کے 7 افراد بھی جھلس گئے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے