English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی

القمر

اسلام آباد:حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی،نجکاری کمیٹی نےپی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے کیلئے  نجکاری کمیشن کو فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے معاملہ پر غور کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی،اور ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا ہے، نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت  بھی کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے