English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مری: جیپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

القمر

مری کے نواحی گاؤں میں جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 10 افراد زخمی  ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گھنی کھوڑ سے نگری ٹوٹیال  جانے والی مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاؤں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جاںبحق ہوگئے ہیں۔

امدادی کارروائی کے دوران 10 شدید زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے اور فوری طورپر لورہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،تاہم ان کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے