نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے روس سے 33جدید ترین جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماسکو حکومت معاہدے کے تحت 21مگ 29لڑاکا طیارے اور 12سوخوئے فائٹر طیارے نئی دہلی کو حوالے سے کرے گی، جن کی مالیت 2.43 ارب ڈالر بنتی ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو سرحدوں پر سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان خطرات کے پیش فضائیہ کی تکنیکی اور عسکری صلاحیت کو مزید بہتر بنانے میں یہ سمجھوتا اہم کردار ادا کرے گا۔ بھارتی فضائیہ کے پاس پہلے ہی سے روسی ساختہ مگ 29طرز کے 59 اور سوخوئے طرز کے 272 جنگی طیارے موجود ہیں، تاہم اپنے بزدل اور نااہل پائلٹوں کے باعث وہ اپنی کمزوریوں کو نئے معاہدوں سے چھپانا چاہتی ہے۔ وزارت دفاع کی طرف سے مزید بتایا گیا کہ حکومت نے فوج کے تینوں شعبوں کے لیے اندرون ملک میزائل نظام کی تیاری کی منطوری بھی دے دی ہے۔ اس کے علاوہ جدید گولہ بارود بھی اندرون ملک ہی تیار کیا جائے گا۔
بھارت روس سے اربوں ڈالر کے جنگی طیارے خریدے گا
القمر
