اسلام آباد (جسارت نیوز) ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایس ایف) پاکستان میں آئندہ ماہ سے آن لائن کوچنگ کورسز ، امپائرز کلینک اور ٹیکنیکل آفیشل کورسز منعقد کرے گی۔گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک منعقد ہوگا۔ یہ کورسز ایف آئی ایچ کے نامزد بین الاقوامی ہاکی کوچوں کے ذریعہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کورس میں 15 سے 20 افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایچ ایف ان کورسز کا اہتمام پاکستانی کوچوں ، امپائروں اور ٹیکنیکل آفیشلز میں مہارت کی سطح کو بڑھانے کے لئے کر رہا ہے۔ سجاد کھوکھر نے کہا کہ کوچنگ کورس 5 سے 9 جولائی تک اور ٹیکنیکل کورس 12 سے 17 جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ امپائرز کلینک کورس کی تاریخوں کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور اس کورس کے انعقاد کی جولائی میں توقع کی جا سکتی ہے۔ ایف آئی ایچ کے بین الاقوامی کوچ ان کورسز کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کورسز طویل عرصے کے بعد پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں اور آخری بار یہ کورسز 2008 ء میں منعقد ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش