English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان کو پورا موقع ملنا چاہیےوہ پہلی چوائس ہیں، بابراعظم

القمر

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان فٹ ہو گئے ہیں انگلینڈ آ رہے ہیں انہیں ترجیح دیں گے، محمد رضوان کو  پورا موقع ملنا چاہیےوہ پہلی چوائس ہیں۔

ون ڈے ٹی 20کپتان بابر اعظم  نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس بھی اچھی رہی ،  سب کھلاڑیوں کا  ٹیسٹ منفی آیا ہے اور سب فٹ ہیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ  ڈیوک کا بال انگلینڈ میں  استعمال ہوتا ہے اس  بال کا زیادہ فرق ہے، ٹارگٹ ہمیشہ یہی رہا ہے کہ ٹیم کو ٹاپ پر لانا ہے  ہم نے ٹیم میں تبدیلیاں کیں تو ٹی 20کارکردگی پر فرق پڑا۔

کپتان نے کہا کہ محمد رضوان فٹ ہو گئے ہیں انگلینڈ آ رہے ہیں انہیں ترجیح دیں گے، محمد رضوان کو  پورا موقع ملنا چاہیےوہ پہلی چوائس ہیں جب کہ میرا  موازنہ پاکستان کھلاڑیوں کے ساتھ کریں گے تو اچھا لگے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے