English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان مائنس ون کی بات خود کرتے ہیں،سابق وزیر اعظم

القمر

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان مائنس ون کی بات خود کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنا وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کوسیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیاجارہا ہے، نیب کسی بھی سیاستدان پرالزام ثابت کرنے میں ناکام رہا، ہم پرتمام الزامات  بے بنیاد عائد کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کو 11 سال بعد بری کردیا گیا اورراجا پرویزاشرف کیس سے بری ہوگئے، گیارہ بارہ سال بدنامی ہوئی ذمے دار کون ہے؟نیب کی وجہ سے ملک میں ترقی کاعمل رکا ہوا ہے، آج کوئی شخص ملک میں سرمایہ کاری نہیں کررہا ہے،

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 5سال پورے کرے لیکن بات یہ ہے کہ کیا ملک اس حکومت کا متحمل ہوسکتا ہے؟ ملک کے حالات  کیسے ہوگئے ہیں فیصلہ عوام  نے کرنا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مائنس ون کی بات خود کرتے ہیں، مائنس ون پارٹی کے اندرکیے جاسکتے ہیں باہریہ فارمولا  نہیں چلتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے