English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹاک مارکیٹ حملہ ، دہشت گردوں کی لاش لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے

القمر

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج پر حملے میں ملوث دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ اْس کی لاش لینے کیلیے کراچی پہنچ گئے۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کے اہل خانہ ایدھی سرد خانہ لاش لینے کے لیے پہنچے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کی جائے گی۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی خالہ اور بہن لاش لینے کراچی پہنچی ہیں۔ دہشت گرد کے اہلخانہ بلوچستان سے کراچی آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلیے شناختی دستاویزات طلب کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے
کہ اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش لیجائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے 4 میں سے ایک دہشت گرد کراچی میں ہی موجود تھا جب کہ 3 دہشت گرد حب کے راستے کراچی آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے