English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا، سید علی گیلانی  

القمر

سرینگر: سابق چئیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس و بزرگ رہنماء سید علی گیلانی نے ایک مرتبہ پھر نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے”۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ تعلق کلمہ طیبہ پر مبنی ہے”۔

سید علی گیلانی نے مزید لکھا کہ  بھارت کی طرف سے اُٹھائے گئے مکروہ اقدامات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے مابین موجود مضبوط بندھنوں کو متزلزل نہیں کر سکتے، آخری دم تک آزادی کے حصول کیلئے جدو جہد جاری رکھوں گا۔

قبل ازیں حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔

حریت کانفرنس سے علیحدگی کے سوال سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیااور بے ضمیر لوگ جھوٹا پراپیگنڈہ کررہے ہیں، میری حریت کانفرنس سے علیحدگی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں حق خودارادیت سے دستبردار ہوگیا ہوں، بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا۔

سید علی گیلانی مزید کہا کہ آزادیِ کشمیرکی کو ششیں میرے خون میں رچی بسی ہیں، دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔

سید علی گیلانی نے قرانی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ، “کہہ دیجیے اے محمدؐ! بےشک میری نماز، قربانی، جینا اور مرنا صرف اللہ کے لیے ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے