English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی

القمر

اسلام آباد:حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا اور نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں حساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 3.72 ملین خاندانوں کو امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے،پروگرام کے تحت 37 لاکھ 25 ہزار درخواست دہندگان کو 12 ہزار فی کس کے حساب سے دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے