English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا میں جنگی طیاروں کی ترک فضائی اڈے پر بمباری ،ائر ڈیفنس سسٹم تباہ

القمر

طرابلس(نمائندہ جسارت) لیبیا میں نامعلوم جنگی طیاروں نے الوطیہ میں واقع فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ائر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فوجی اڈے کا قبضہ مئی میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت (جی این اے) نے ترک فوجیوں کی مدد سے واگزار کروایا تھا اور اب یہ ترک فوجیوں کے استعمال میں تھا۔اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت (جی این اے) کے مخالف گروپ لیبین نیشنل آرمی کے کمانڈر حفتر نے واقعے سے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فوجی اڈے پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا تاہم حملے کی ذمے دار جنرل حفتر اور ان کی مددگار عسکری فورس پر ہی عاید کی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رات بھر دھماکوں کی آواز سنائی دیتی رہی ہیں۔ ترک فوج کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم
اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے فوجی ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور روس نے گزشتہ ماہ ہی لیبیا کی حکومت کے مخالف عسکری گروہ کو جدید مگ 29 اور ایس یو-24 جنگی طیارے بھیجوائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے