English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر اور کرکٹ کی بحالی کیلیے ایس او پیز کی تیاری شروع

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور کرکٹ کی بحالی کیلئے ایس او پیز تیارکرنے شروع کر دئیے جن کو ’’بیک ٹو کرکٹ‘‘ کا نام دیا ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ سرگرمیاں حکومت کی ہدایات پر بند ہیں، ایس اوپیز بناکر حکام سے رابطہ کریں گے، ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی مدد سے کرکٹ منتظمین کو بھی آگاہی دیں گے، 2سے3 ہفتے میں ایس اوپیز تیار کرلیں گے۔دوسری جانب کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا سلسلہ جاری ہے، ہائی پرفارمنس سینٹر شعبہ کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق اور انگلینڈ میں بطور اسسٹنٹ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ موجود شاہد اسلم نے گذشتہ روز ویڈیو کال پر سدرن پنجاب کوچز کے انٹرویوز لیے، اس سے قبل سندھ اور سینٹرل پنجاب کے کوچز کی کارکردگی کا معیار اور ویڑن کو پرکھا جا چکا ہے، اگلے مرحلے میں بالترتیب ناردرن، کے پی اور بلوچستان کی باری آئیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے