کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ بورڈ، روری برنز، جوز بٹلر، زک کرالے، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سیبلی، کرس ووکس اور مارک ورڈ شامل ہیں۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 9 ریزرو کھلاڑی رکھے گئے ہیں، کورونا وائرس کے ماحول میں یہ پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ ہوگا جو آئی سی سی کی پلئینگ کنڈیشنز میں ترمیمی رولز اور بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش