ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں،چودھری سرور

لاہور (صباح نیوز)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہے ہیں۔لاہور میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے
نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔چودھری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، ہم ملک سے کرپشن ، مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں، مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے، اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں