ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدلیہ عزیر بلوچ جےآئی ٹی کے معاملے کا جائزہ لے: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علی زیدی نے سنجیدہ سوالات اٹھائے، اب عدلیہ کا فرض ہے کہ عزیر بلوچ جےآئی ٹی کے معاملے کا جائزہ لے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی سے متعلق مؤقف کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے نہ صرف سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں بلکہ ثبوت کے طور پر جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں، سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

کیٹاگری میں : زمرے کے بغیر

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں