English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوجی اب کون سی ایپس استعمال نہیں کرسکیں گے؟

القمر

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ‘فوجیوں کے فیس بک سمیت دیگر کئی ایپز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے’۔

بھارتی میڈیا سے جاری ہونے والی خبروں کے مطابق بھارتی فوجیوں کو فیس بک سمیت 89 ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنی ہونگی، جس کی ہدایت بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دی گئی ہیں۔

بھارتی فوج نے خفیہ معلومات اور راز افشا ہونے کے خوف سے فوجیوں کو فیس بُک سمیت 89 موبائل ایپس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی فوجیوں کو جو موبائل ایپس حذف کرنے کا کہا گیا ہے ان میں فیس بک، ٹک ٹاک، ٹروکالر اور انسٹاگرام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فوجیوں سے ڈیلی ہنٹ سمیت متعدد نیوز ایپس کو بھی ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے