ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس:کم مدت میں کامیابی حکومت کے لیے معجزہ ہے، چینی سفیر

اسلام آباد: چینی سفیر  کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف کم مدت میں کامیابی حکومت کے لیے معجزہ ہے۔

چینی سفیر یو جینگ نے کہا کہ آئسولیشن اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت  فخر کی بات ہے، پختہ یقین ہےکہ پاکستان کورونا وائرس سے جلد چھٹکارا پالے گا۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی سربراہی میں این سی او سی کی  کارکردگی کا مشاہدہ کیا، این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم کورونا کے خلاف بہت مدد دے رہاہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں کورونا وائرس کا گراف کافی حدت تک نیچے گیاہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کیا تھا، اسپتال کو کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر این ڈی ایم اے نے 40 روز میں تیار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں