English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ 2020 کرونا وباء کے باعث ملتوی

القمر

کولمبو: ایشین کرکٹ کونسل نے کرونا وبا کے باعث رواں سال ہونے والا ایشیا کپ ملتوی کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے اعلان میں کہا کہ  کرونا وائرس کے باعث رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ  ملتوی کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ایشیا کپ کوجون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنَٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نےایشیا کپ کی میزبانی کےحقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021 میں ہونےوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا،جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے