English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوات میں سیاح نہ آنے سے 400 ٹن ٹراؤٹ مچھلی ضائع ہونے کا خدشہ

القمر

سوات: کورونا کے باعث سیاحوں کی آمد پر پابندی کی وجہ سے سوات میں 400 ٹن ٹراؤٹ مچھلی ضائع ہونے اور 60 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔

سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کے مطابق سوات میں دو سرکاری اور 150 سے زیادہ نجی ٹراؤٹ فارمز موجود ہیں، جن میں ایک اندازے کے مطابق اس وقت 4  لاکھ کلوگرام ٹراؤٹ مچھلی موجود ہے۔

سوات ٹراؤٹ فش فارمنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورنا کی وجہ سے سیاحوں کے آنے پر پابندی اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کی بندش سے ان مچھلیوں کے مرنے کا خدشہ ہے۔

ٹراؤٹ فارمز مالکان نے بتایا کہ ٹراؤٹ مچھلی 14ماہ میں فروخت کے لئے تیارہوتی ہے جس کا وزن 250گرام تک ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے