English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قبائلی عمائدین کو ورغلانے کی مصری کوشش پر لیبیا کی تنقید

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا نے مصر کے فوجی صدر کی لیبی قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالفتاح السیسی کی دھمکیاں ہمارے عوام کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی طور پر تسلیم شدہ لیبی حکومت کی سرکاری کونسل کے صدر خالد الامشری نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ قاہرہ حکومت کی سرگرمیاں اندرونی سیاست کی ناکامی کا واضح مظہر ہیں۔ دریں اثنا کونسل کے رکن عبدالرحمن شاطر نے کہا ہے کہ سیسی لیبیا کے استحکام کو بگاڑنے کے لیے بے بنیاد اور خیالی مقصد پر عمل پیرا ہیں۔ واضح رہے کہ مصری ایوان صدر نے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں لیبی قبائلی سرداروں سے ملاقات کی ہے، جس میں انہیں دعوت دی گئی ہے کہ وہ باغی ملیشیا کے زیر سایہ متحد ہوں۔ا س سلسلے میں قاہرہ حکومت جوانوں کی میزبانی اور تربیت کے لیے تیار ہے۔ سیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصر اپنی اور لیبیا کی سلامتی کو درپیش خطرات کو دیکھتے ہوئے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا نہیں رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے