English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی وی لائسنس فیس میں تین گنا اضافے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی فیس میں 65 روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس 35روپے سے بڑھا کر100 روپے کردی جائے گی۔ حکومت نے وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن پی ٹی وی فیس بڑھانےکی منظوری لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت صارفین سے پی ٹی وی کی فیس بجلی کے بلز میں وصول کرتی ہے اور اس فیصلے سے صارفین پر سالانہ 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پی ٹی وی بجلی بلوں میں کٹوتی سے سالانہ ساڑھے 5 ارب ملنے کے باوجود خسارے کا شکار ہے۔ پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اربوں روپے کے خسارے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کیلئے لائسنس فیس بڑھانے کی تجویز دی تھی جو منظور کی گئی ہے۔

پی ٹی وی نے صارفین کے بجلی کے بلز میں شامل ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کی تجویز کا یہ جواز دیا ہے کہ دنیا بھر میں سرکاری نشریاتی اداروں کو حکومتیں ٹی وی لائسنس فیس کے ذریعے مدد کرتی ہیں تا کہ قومی بیانیے اور اتحاد کے لیے تعلیمی اور معلوماتی مواد کی ترویج کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے