کراچی میں شہید ملت روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہید ملت روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں خاتون سیمت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 18سالہ عبدالغفور اور55سالہ عبدالشکور اور خاتون سمیت بچہ شامل ہے اور ان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

