ڈربی (جسارت نیوز)انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے4روزہ انٹر سکواڈ پریکٹس میچ کے دوران نسیم شاہ کا خطرناک بائونسر لگنے پر فواد عالم کو طبی امداد کی ضرورت پڑ گئی اور ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا۔ڈربی میں کھیلے جانے والے 4 روزہ میچ کے پہلے روز وائٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، گرین ٹیم کے پیسرز بھرپور فارم میں نظر آئے،خاص طور پر نسیم شاہ نے خطرناک سپیل کیے، انہوں نے سلو پچ پر کپتان بابر اعظم سمیت تمام بیٹسمینوں کو پریشان کیا۔نوجوان پیسر کا ایک خطرناک بائونسر فواد عالم کے سر پر لگا جس کے بعد طبی امداد کے لیے ڈاکٹر کو بلایا گیا، ان کا ہیلمٹ بھی تبدیل کرنا پڑا۔یاد رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں وائٹ ٹیم جمعہ کو 8 وکٹوں کے نقصان پر 231رنز بنا سکی تھی، کوئی ایک بیٹسمین بھی نصف سنچری کا سنگ میل عبور نہیں کر سکا، نسیم شاہ اور محمد عباس نے 3،3، یاسر شاہ نے 2 شکار کیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش
